Jun ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اوسلو پہنچ گئے۔
    وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اوسلو پہنچ گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اوسلو فورم اجلاس میں شرکت کے مقصد سے اتوار کی شب ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچ گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف اپنے اس دورے کے موقع پر اوسلو فورم کے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور تقریر کے علاوہ ناروے کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔ محمد جواد ظریف نے ناروے پہنچ کر کہاکہ وہ تیل و گیس، ماحولیات، اور سیاسی و علاقائی مشاورت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کے بارے میں ناروے کے وزیر خارجہ سے گفتگو کریں گے۔

مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو بھی ایرانی وزیر خارجہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بدھ کے دن ناروے سے جرمنی روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ اس ملک کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کریں گے۔

 

ٹیگس