Jun ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • صدر مملکت نے افراط زر پر قابو پانے کو اپنی حکومت کی ترجیح قرار دیا ۔
    صدر مملکت نے افراط زر پر قابو پانے کو اپنی حکومت کی ترجیح قرار دیا ۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات میں ایرانی قوم کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کیا گیا اور ظالمانہ قراردادیں منسوخ ہوگئیں۔

صدر مملکت نے منگل کی شام رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ ایران کی پارلیمنٹ، حکومت اور عدلیہ کے حکام اور دیگر اعلی سول اور فوجی عہدیداروں کی ملاقات کے موقع پر کہا کہ تیل کی منڈیوں تک رسائی پابندیوں کے خاتمے کے بعد اٹھایا جانے والا پہلا قدم ہے اور اس سلسلے میں ایران تقریبا پابندیوں سے پہلے والی صورتحال کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران کنڈنسیٹ کی یومیہ پیداوار تین لاکھ ستّر ہزار بیرل سے بڑھ کر تین لاکھ نوے ہزار بیرل ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ خام تیل کی روزانہ کی برآمدات میں دو ملین بیرل کا اضافہ ہوا ہے جبکہ خام تیل کی پیداوار بھی دو اعشاریہ سات ملین بیرل سے بڑھ کر تین اعشاریہ آٹھ ملین بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

صدر مملکت نے افراط زر پر قابو پانے کو اپنی حکومت کی ترجیح قرار دیا ۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی تجارت میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور ساٹھ برسوں کے بعد گزشتہ برس ایران کی نان آئل برآمدات اس کی نان آئل درآمدات سے زیادہ ہوگئیں۔

 

ٹیگس