Jun ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • سیاسی مخالفین کے خلاف بحرینی حکومت کے اقدامات پر ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران نے بحرینی حکومت کے ذریعے اپنے ہی شہریوں سے محاذآرائی اور اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق پر پابندی عائد کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے پرامن مظاہروں کو حکومت بحرین کے ہاتھوں طاقت کے ذریعے کچل دینے، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دینے اور جمعیت الوفاق جیسی ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے دفاتر بند کر دئے جانے سے بحرین کا سیاسی بحران اور زیادہ پیچدہ ہو گا -

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ بحرینی حکومت اعتماد سازی کے اقدامات کے ذریعے سنجیدہ مذاکرات شروع کرنے اور ملک میں امن و استحکام برقرارکرنے کے لئے ضروری راستہ ہموار کرے گی-

واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے رواں ہفتے میں بحرین کی کئی مخالف سیاسی جماعتوں منجملہ جمعیت الوفاق کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے -

ٹیگس