Jun ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • محمد جواد ظریف نے کہا کہ سب سے بڑی بے انصافی فلسطینیوں کے ساتھ ہوئی ہے۔
    محمد جواد ظریف نے کہا کہ سب سے بڑی بے انصافی فلسطینیوں کے ساتھ ہوئی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے عالم اسلام میں اتحاد کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو چاہئے کہ اپنے اختلافات بڑھانے کے بجائے اس بات کو ثابت کریں کہ وہ اسلام اور اسلامی ملکوں کی ترقی کے نام پر اپنے مشترکہ مسائل حل کر سکتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کو پیرس میں ایرانی سفیر کی رہائشگاہ پر ہونے والی افطار پارٹی میں بعض فرانسیسی حکام اور دنیا کے تینتیس ملکوں کے سفراء اور نمائندوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ عالم اسلام کو ثابت کرنا چاہئے کہ وہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا، جن سے اسلام اور عالم اسلام متاثر بھی ہوا ہے، مقابلہ کر سکتا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ سب سے بڑی بے انصافی فلسطینیوں کے ساتھ ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دین اسلام کسی علاقے یا جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہے اور مسلمانوں کا تعلق ایک ایسے دین سے ہے جو یہ بتاتا ہے کہ سارے انسان برابر اور ایک جیسے ہیں اور کسی بھی انسان کا قتل، پوری انسانیت کے قتل کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے فرانسیسی ہم منصب کی دعوت پر منگل کے روز دو روزہ دورے پر پیرس پہنچے ہیں۔

ٹیگس