Jun ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالمی سطح پر اسلامی حقوق بشر کے احیاء کو عدلیہ کی ایک اور ذمہ داری قرار دیا۔
    آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالمی سطح پر اسلامی حقوق بشر کے احیاء کو عدلیہ کی ایک اور ذمہ داری قرار دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بین الاقوامی معاملات کی قانونی پیروی میں عدلیہ کے زیادہ فعال ہونے کو ضروری قرار دیتے ہوئے پابندیوں کی وجہ سے ملت ایران کے پامال شدہ حقوق کی بازیابی پر زور دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ کے روز عدلیہ کے سربراہ اور حکام سے ملاقات میں بے بنیاد اور جھوٹے بہانوں سے ملت ایران کے اثاثوں پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے امریکی عدالتوں کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ پابندیوں کے ذریعے ملت ایران کے حقوق کا پامال ہونا ایک ایسی حقیقت ہے کہ عالمی سطح پر جس کی قانونی پیروی کی جانی چاہیے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایران میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے ہزاروں افراد کے حقوق دلوائیں اور جو حکومتیں ان افراد کے قاتلوں کی کھلم کھلا اور خفیہ حمایت کرتی ہیں ان کے خلاف مقدمہ کریں اور پوری دنیا میں مظلوم مسلمان شخصیات کا قانونی دفاع کریں۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالمی سطح پر اسلامی حقوق بشر کے احیاء کو عدلیہ کی ایک اور ذمہ داری قرار دیا اور فرمایا کہ وہ انسانی حقوق کہ جو مغرب کہتا ہے، غلط بنیاد پر تشکیل پائے ہیں اور ضروری ہے کہ اسلامی حقوق بشر کو ٹھوس اور عقلی بنیادوں پر عالمی رائے عامہ اور قانونی اداروں میں بیان کیا جائے۔

انھوں نے بعض ملکوں سے پیسے لینے کے بدلے یمن میں بچوں کے قتل اور ان پر جاری ظلم و جارحیت پر اقوام متحدہ کے آنکھیں بند کرلینے کو انسانیت کے لیے شرمندگی کا باعث قرار دیا اور فرمایا کہ یہ اقدام حقیقی انسانی حقوق کے خلاف ہے اور عالمی سطح پر اس کے خلاف قانونی اور عدالتی کارروائی ہونی چاہیے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح عالمی یوم القدس قریب آنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خدا کے فضل و کرم سے جمعہ کے روز ایک بار پھر پورے ایران اور عالم اسلام میں مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع کی بھرپور آواز بلند ہو گی اور امت اسلام، مظلوم کے دفاع کے اہم فریضے پر عمل کرے گی۔

ٹیگس