Jul ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی سے ایران کا احتجاج

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا ہے کہ ایران اپنے طویل مدت ایٹمی پروگرام کی خفیہ دستاویزات لیک ہونے پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو احتجاجی مراسلہ بھیجے گا۔

بہروز کمال وندی نے اتوار کے روز ارنا سے بات چیت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے طویل مدت ایٹمی پروگرام کے بعض حصوں کے لیک ہونے کے بارے میں کہ جو ایسوسی ایٹڈ پریس میں شائع ہوئے ہیں، کہا ہے کہ جو حصے شائع ہوئے ہیں ان کے بارے میں طے یہ تھا کہ وہ خفیہ رہیں گے اور ایران کا یہ ماننا ہے کہ یہ اطلاعات ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی سے لیک ہوئی ہیں۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے بھی ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تہران نے آئی اے ای اے سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام خفیہ رہے اور کوئی وجہ نہیں ہے کہ سب کو اس سے آگاہ ہونا چاہیے۔ البتہ یہ طے پایا ہے کہ یہ پروگرام خفیہ شکل میں مشترکہ جامع ایکشن پلان سے متعلق مشترکہ کمیشن کے علم میں لایا جائے کہ جسے خفیہ اور محفوظ رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ایسوسی ایٹڈ پریس نے اعلان کیا ہے، ایک سفارتکار نے اس پروگرام کے ایک حصے کے بارے میں بتایا ہے اور کہا ہے کہ یہ بات قابل قبول نہیں ہے کہ ایرانی مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعمل درآمد کے دسویں سال کے بعد ایک دم سے ترقی کریں۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے اسی طرح روس کو چالیس ٹن بھاری پانی کی فروخت کے بارے میں روسی فریق کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں کہا کہ اس بارے میں مذاکرات ہوئے ہیں اور ابھی تک اس کی قیمت کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس