Jul ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے تعلقات آشکارہ ہوگئے: وزیرخارجہ جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے جرائم ہر دور سے زیادہ آشکارہ ہورہے ہیں ۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے افریقی ملک گھانا میں مقیم ایرانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے چند برسوں کے دوران ایرانوفوبیا کے ہنگامے کو کافی حدتک ناکام بنایاجا چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت اورایرانی عوام کے دشمنوں خاص طور پر سعودی عرب کی استبدادی حکومت بے پناہ رقم خرچ کرکے ایرانوفوبیا کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے-

وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا یمن اور شام میں بچوں کی قاتل سعودی حکومت کے وحشیانہ جرائم نے پوری دنیا کے لوگوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے - ان کا کہنا تھا کہ ان حکومتوں نے گذشتہ برسوں میں اس بات کی بے پناہ کوشش کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی شبیہ بگاڑ کر پیش کریں تاکہ اپنے جرائم پر پردہ ڈال سکیں -

انہوں نے کہا کہ ان حکومتوں نے اپنے جرائم پرپردہ ڈالنے کے لئےایرانو فوبیا پھیلانے کی کوشش کی - وزیرخارجہ نے کہا کہ آج سینتیس سال کا عرصہ گذرجانے کے بعد دنیا اس حقیقت کو سمجھنے میں کامیاب ہوگئی ہے کہ وہابیت کا خطرہ ہی اصل خطرہ ہے جس نے دنیا کو انتہا پسندی سے دوچار کردیا ہے اور اس نظریئے سے جنم لینے والے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش اور دیگر گروہوں سے تعلق رکھنےوالے دہشت گرد بارہ سالہ فلسطینی بچے کا سرقلم کرتے ہیں اور یہ جرائم پیشہ عناصر نہ صرف اپنے سفاکانہ جرم پراکتفانہیں کرتے بلکہ اس کی ویڈیوفلم بناکرعام بھی کرتے ہیں -

وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایک ہی سوچ رکھنے والی صیہونی حکومت اور سعودی حکومت کے تعلقات دنیا کے سامنے برملا ہوچکےہیں اور اب انہیں چھپایا نہیں جاسکتا۔

ٹیگس