Jul ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • محمد جواد ظریف کی گنی کوناکری کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، کلود کری کندیانو کے ساتھ ملاقات
    محمد جواد ظریف کی گنی کوناکری کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، کلود کری کندیانو کے ساتھ ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گنی کوناکری کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات میں کہا کہ گنی کوناکری کے ساتھ ایران کے سیاسی اور پارلیمانی تعلقات بہت اچھی سطح پر ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز گنی کوناکری کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کلود کری کندیانو سے ملاقات میں مزید کہا کہ ایران اور افریقہ خاص طور پر گنی تاریخی تعلقات اور مشترکہ ثقافتی رشتوں کے حامل ہیں اور ان کا یہ دورہ اقتصادی تعلقات میں مزید فروغ آنے کا باعث بنے گا۔

گنی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ گنی کی پارلیمنٹ تمام سطحوں پر ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔

کلود کری کندیانو نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ گنی ایران کے ساتھ ہے، کہا کہ ایران علاقے کا ایک اہم ترین اور ترقی یافتہ ترین ملک ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اتوار کے روز سے مغربی افریقہ کے چار ملکوں کا دورہ شروع کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں وہ نایجیریا پہنچے تھے۔ جواد ظریف گنی کوناکری کے دورے کے بعد مالی کا دورہ کریں گے۔

ٹیگس