ارجنٹائن کے مقابلے میں ایران کی سات رکنی فٹبال ٹیم کی جیت
ایران کی سات رکنی فٹبال قومی ٹیم نے ریو پیرا اولمپیکس مقابلوں کے پہلے مرحلے میں ارجنٹائن کے مقابلے میں زبردست جیت حاصل کی ہے
جمعرات کو ہونے والے ریو پیرا اولمپیکس مقابلوں کے گروپ مرحلے میں ایران کی سات رکنی قومی فٹبال ٹیم نے ارجنٹائن کے مقابلے میں کھیلتے ہوئے تین گول کئے - پہلا گول محمد خراط نے کیا اور پہلا ہاف صفر ایک پر، ایران کے حق میں ختم ہوا جبکہ ندوسرے ہاف میں جاسم بخشی نے ایرانی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کیااور تیسرا پینالٹی گول ایران کی جانب سے صادق حسینی نے مکیا تاہم ارجنٹائن کی ٹیم نے بھی آخری لمحوں میں ایک پینالٹی کک پر گول کیااور اس طرح ایرانی ٹیم ، ایک کے مقابلے میں تین گول سے میچ جیت گئی- ایرانی ٹیم کا دوسرا مقابلہ سنیچر کو امریکی ٹیم سے ہوگا-
ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے ثمرپیرا اولمپیک کھیلوں کے پندرہویں دورمیں دنیا کے ایک سو ستر ممالک کے چار ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں-