ویتنام میں ڈاکٹر حسن روحانی کا استقبال
ویتنام کے صدر ٹران ڈائی کوانگ نے اپنے ملک کے دارالحکومت ہنوئی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا استقبال کیا۔
استقبال کی یہ تقریب ویتنام کے صدر ہاؤس میں ادا کی گئی جہاں اس ملک کے صدر ٹران ڈائی کوانگ (Tran Dai QUANG) نے ڈاکٹر حسن روحانی کو خوش آمدید کہا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور ویتنام کے صدور نے اس تقریب کے بعد دو طرفہ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایران اور ویتنام کے صدور کے دو طرفہ اور ان دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود کے مشترکہ مذاکرات کے بعد باہمی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے جائیں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی ویتنام کے وزیر اعظم نگویان شوان پوک کے ساتھ بھی ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر حسن روحانی جنوب مشرقی ایشیاء کا دورہ کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں وہ سب سے پہلے بدھ کی سہ پہر ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کے ھمراہ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچے۔