ایران اور ہندوستان کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون
ایران اور ہندوستان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ایران اور ہندوستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کی مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس، تہران میں منعقد ہوا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔
ایران کی فردوسی یونیورسٹی مشہد کے چانسلر محمد کافی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں ہندوستان کی وزیر مملکت سجاتا مترا نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایران اور ہندوستان کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون اور مشترکہ کمیٹی کے کردار کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں کی حمایت، ورکشاپ کے قیام اور دوسری تعلیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایران ہندوستان مشترکہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق، فریقین نے آئندہ دو سال کے دوران دس مشترکہ تحقیقاتی منصوبے شروع کرنے اور دو تعلیمی ورکشاپ قائم کرنے سے اتفاق کیا۔