Jan ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  • منی سانحہ کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی قائ‏م کی جائے: شہدائے منی کے اہل خانہ کا مطالبہ

شمالی ایران کے صوبے گلستان میں شہدائے منی کے اہل خانہ نے ایک طومار پر دستخط کر کے منی کے المیے کا جائزہ لینے کے لئے ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے

ایران کے صوبے گلستان کے شہر گنبد کاووس میں شہدائے منی کے اہل خانہ نے دو ہزار پندرہ میں عید قربان کے موقع پر رونما ہونے والے منی کے المیے کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لینے کے لئے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیئے جانے سے متعلق اقوام متحدہ کے نام طومار ارسال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی کے انسانی المیے کے ذمہ دار افراد کی شناخت اور شہدائے منی کے اہل خانہ کے حقوق پورے کئے جانے کے سلسلے میں موثر اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت ہے۔

طومار پر دستخط کرنے کا عمل انٹرنیٹ کے ذری‏عے بھی انجام پائے گا تاکہ شہدائے منی کے اہل خانہ کے اس مطالبے کی حمایت میں پورے ایران کے عوام دستخط کر سکیں۔

اس سے قبل ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان رضوی سے تعلق رکھنے والے شہدائے منی کے اہل خانہ نے بھی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے نام ایک مراسلہ ارسال کر کے منی کے المیے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

دریں اثنا حج و زیارت کے امور میں نمایندۂ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین علی قاضی عسکر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ تئیس فروری کو سعودی عرب میں اس ملک کے متعلقہ حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں عازمین حج کی سیکورٹی، قانونی امور، تاوان اور مسجدالحرام اور منی کے واقعات میں شہید ہونے والے زائرین اورعازمین حج کی دیت کے بارے میں گفتگو ہو گی۔

ٹیگس