Jan ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • بوشہر میں نئے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں: صالحی

ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ بوشہر کے نئے ایٹمی بجلی گھر کے آغاز سے ملک میں سالانہ بائیس ملین بیرل تیل کی بچت ہو گی۔

ایران کے وسطی شہر نظنر میں واقع ایٹمی تنصیبات میں، شہید ایٹمی سائنسدانوں کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ مذکورہ دونوں بجلی گھروں کی مجموعی لاگت دس ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے اور یہ ملک کا سب سے بڑا صنعتی منصوبہ ہے۔
ایران کے  ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ دونوں ایمٹی بجلی گھروں میں روسی ماہرین بھی کام کر رہے ہیں جبکہ روس کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت اس منصوبے میں ایران میں تیار ہونے والا صنعتی سامان استعمال کیا جائے گا۔
ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ شہید احمدی روشن کے نام سے موسوم یہ ایٹمی سائٹ ملکی عزت و وقار اور استقامت و پائیداری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نطنز کا نام آج ساری دنیا میں روشن ہو گیا ہے اور یہ شہرت شہید احمدی روشن اور شہید ہونے والے دوسرے ایٹمی سائنسدانوں کی مرہون منت ہے۔

ٹیگس