Jan ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے  دو یونٹوں کی تعمیر جاری

محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے یونٹ 2 اور 3 کی تعمیر دن رات جاری ہے۔

سحرنیوز/ایران:  محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے یونٹ کی تعمیر کا کام دن رات جاری رہنے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پندرہ برس کے اندر ملک میں ایٹمی بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔

محمد اسلامی  نے منگل کے روز پارلیمانی کمیشن کے اراکین کے ساتھ ایک ملاقات میں بتایا کہ ملک کے جنوبی ساحلوں اور بوشہر، خوزستان، ہرمزگان ، سیستان اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ شمالی صوبہ گلستان میں بھی ایٹمی پاور پلانٹس کی تعمیر کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ اس وقت ملک میں پاک توانائی کی پیداوار کے لحاظ سے سب سے بڑا منصوبہ شمار ہوتا ہے جس میں آلودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ محمد اسلامی نے کہا کہ ساتویں ترقیاتی منصوبے میں ایٹمی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں تین گنا اضافے کا ہدف دیا گیا ہے جس کے تحت بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے یونٹ نمبر 2 اور 3 کی تعمیر پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔  

ٹیگس