Jan ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • تہران پلاسکو حادثہ ، بدھ کو مزید سات لاشیں ملبے کے نیچے سے نکالی گئیں

تہران کے تباہ شدہ پلاسکو تجارتی کمپلیکس کے ملبے کے نیچے سے بدھ کو فائربریگیڈ کے عملے کے مزید سات افراد کی لاشیں نکالی گئیں

ایران کے فائربریگیڈ کے ادارے کے ترجمان جلال ملکی نے بدھ کو بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران آتشزدگی کے بعد زمیں بوس ہونے والی سترہ منزلہ پلاسکو عمارت کے ملبے سے فائربریگیڈ کے عملے کے مزید سات افراد کی لاشیں باہر نکالی گئیں - اس سے پہلے گذشتہ سات روز سے جاری امدادی کارروائیوں اور ملبے ہٹانے کے کام کے دوران سات افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں جن میں تین فائربریگیڈ کے عملے کے افراد اور چارعام شہری تھے جبکہ فائربریگیڈ کا ایک کارکن شدید زخمی ہونے کے باعث اسپتال میں شہید ہوگیا تھا -  فائربریگیڈ کے ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ بدھ کوجو سات کارکنوں کی لاشیں ملی ہیں وہ ملبے کے نیچے ایک دوسرے کے قریب ہی تھیں انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا کام پوری شدت کے ساتھ جاری ہے - گذشتہ جمعرات کو تہران کے مرکز میں واقع سترہ منزلہ پلاسکو تجارتی کمپلیکس میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد وہ عمارت زمیں بوس ہوگئی تھی-  آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائربریگیڈ کے عملے کے متعدد افراد آگ سے دوچار اور تباہ شدہ عمارت کے ملبے میں دب گئے تھے جنھیں باہر نکالنے کا کام ابھی بھی جاری ہے -

 

ٹیگس