Feb ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران کے میزائلی تجربات کی حمایت کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ممبران نے کہا ہے کہ ایران کے میزائلی تجربات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے تضاد نہیں رکھتے

ایران کی پار لیمنٹ کے ممبران نے اپنے ایک بیان جاری کیا ہے جو ایران کی دفاعی توانائیوں اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت سات اسلامی ملکوں کے شہریوں کو امریکا کا ویزا نہ دینے کے ٹرمپ کے فیصلے کے بارے میں ہے - پارلیمنٹ کے ارکان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی عظیم قوم کے پاس ایک طاقتور اسلامی نظام ہے جو دنیا کی بڑی طاقتوں کے برخلاف اپنی قوت و طاقت ایٹمی، کیمیاوی اور مائیکروبی ہتھیاروں جیسے عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں میں نہیں دیکھتا اور یہ اسلامی نظام ہر طرح کے عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا مخالف ہے- ایران کے اراکین پارلیمنٹ  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن کے حملوں کے مقابلے میں ایران کا دفاعی ہتھیار اس کی میزائلی صلاحیت ہے اور بعض ملکوں کے ذریعے ایران کی اس توانائی کی مخالفت غیر منطقی ہے - بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے اراکین پارلیمنٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی تقویت کو اپنی قومی سلامتی کے لئے ایک ناقابل اجتناب ضرورت کے طور پر دیکھتے ہیں  - ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے بیرون ملک منجملہ امریکا میں مقیم ایرانیوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بعض اسلامی ملکوں کے شہریوں کو ویزا نہ دینے کے امریکی صدر کے فیصلے کو امت اسلامیہ کی اہانت قراردیا --

ٹیگس