Feb ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • نتن یاہو کے دعوے کا کھرا جواب

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی پوری تاریخ جارحانہ کارروائیوں نے بھری ہوئی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعے کی رات ٹوئٹر پر ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے دعوے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت مشرق وسطی کی واحد ایسی حکومت نے جو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے سپر سونیک بلسٹیک میزائل سے لیس ہے اور جس کی پوری تاریخ جارحیت سے بھری پڑی ہے۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت ایران کے جائز اور قانونی دفاعی میزائل پروگرام کو خطرہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے حال ہی میں امریکی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے میزائل اور پرامن ایٹمی پروگرام کو اسرائیل اور امریکہ کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بھی اس سلسلے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کے گودام، علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف ایسی حکومت کی جانب سے بے بنیاد دعوؤں کا اعادہ کیا جا تا ہے جو نہ صرف کسی بھی بین الاقوامی قانون کی پرواہ نہیں کرتی بلکہ اس کے گودام ایٹمی ہتھیاروں سے بھرے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ مغربی انٹیلی جینس اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے پاس تقریبا ایسے چار سو ایٹمی وار ہیڈ موجود ہیں کہ جن میں سے ہر کوئی ہیروشیما پر گرائے جانے والے ایٹم بم سے زیادہ توانائی کا حامل ہے۔

 

ٹیگس