تہران ميں چھٹی بين الاقوامی فلسطين كانفرنس شروع
Feb ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
دارالحكومت تہران ميں آج منگل كے روز چھٹی بين الاقوامی فلسطين كانفرنس رہبراسلامی انقلاب حضرت آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ ای كی شرکت سے شروع ہوئی۔
عالمی فلسطين كانفرنس ميں آمد پر صدر اسلامی جمہوريہ ايران، عدليہ كے سربراہ اور ايرانی مجلس كے اسپيكر نے رہبراسلامی انقلاب حضرت آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ ای كا استقبال كيا.
چھٹی بين الاقوامی فلسطين كانفرنس ميں 80 غيرملكی وفود شركت كررہے ہيں.
اس كانفرنس كی اختتامی نشست سے ايرانی صدر خطاب كريں گے جس كے بعد مشتركہ اعلانيہ پڑھ كر سنايا جائے گا.