Feb ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • رھبرانقلاب اسلامی:دنیا قابض صیہونیوں کی جارحیت کے خلاف

دنیا قابض صہونیوں کے انسانیت سوز اقدامات اور جارحیت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے

رہبراسلامی انقلاب حضرت آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ ای نے آج تہران میں چھٹی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ فلسطین کی سرزمین پرظالمانہ قبضہ تاریخ کی کتاب کا ایک تاریک صفحہ ہے جس کا خاتمہ دیگر تاریک صفحوں کی طرح ہوگا.

رہبراسلامی انقلاب نے فرمایا کہ فلسطینی سرزمین پر ناجائز اور ظالمانہ قبضہ اور لاکھوں مظلوم انسانوں کے بے گھر ہونے کی تاریخ مشکلات سے بھری پڑی ہے.

انہوں نے فرمایا کہ جن لوگوں نے اس خطے میں ناجائز صہیونی ریاست کو بنانے کی سازش میں کردار ادا کیا تھا آج وہی لوگ خطے کے بحرانوں اور فسادات میں ملوث ہیں.

رہبراسلامی انقلاب حضرت آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ ای نے مسئلہ فلسطین کو آج کی دنیا کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ دنیا قابض صیہونیوں کے انسانیت سوز اقدامات اور جارحیت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے.

رہبراسلامی انقلاب کے خطاب کی مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ٹیگس