Feb ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • صدرروحانی:فلسطينی قوم كی حمايت و مدد کی ضرورت

اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر حسن روحانی نے كہا ہے كہ ہم سب كو مل كر فلسطينی قوم كی حمايت اور مدد كے لئے آواز بلند كرنی چاہيے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے تہران ميں منعقدہ عالمی فلسطين كانفرنس كے موقع پر يوگانڈا كی خاتون اسپيكر ربيكا اليٹوالا كيساتھ ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئےكہا كہ مظلوم فلسطينی قوم كے حقوق كی بحالی كے خواہشمند ممالك كو باہمی يكجہتی اور اتحاد سے مشتركہ كوششوں كو بڑھانا چاہيے.

صدر حسن روحانی نے ايران،يوگانڈا كے تعلقات كی توسيع كا خيرمقدم كرتے ہوئے اس اميد كا اظہار كيا كہ تہران،كمپالا كے درميان مستقبل ميں مختلف شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كو فروغ ملے گا.

يوگانڈا كی خاتون اسپيكر نے فلسطينی مسئلے كے حل كے لئے بين الاقوامی كانفرنس كے انعقاد پر اسلامي جمہوريہ ايران كا شكريہ ادا كيا.

انہوں نے كہا كہ صنعتی، زرعی، صحت، ادويات اور توانائی كے شعبوں كی ايرانی كمپنياں ان كے ملک ميں كافی منافع حاصل كر سكتی ہيں اور ان كا خيرمقدم كرتے ہيں.

 

ٹیگس