Feb ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • تہران میں عمارتوں کی جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کا آغاز

تہران میں دسیوں ایرانی اور غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت سے عمارتوں کی زیبائی، اسٹرکچر اور عمارت سازی سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کی چوتھی بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہو گیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں عمارتوں کی زیبائی، اسٹرکچر اورعمارت سازی سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کی چوتھی بین الاقوامی نمائش میں ایران کی بیاسی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان سمیت مختلف ملکوں کی اٹھاون کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔تہران میں منعقدہ اس نمائش کا مقصد عمارتوں کی تعمیر خاص طور سے ایرانی ثقافت کے مطابق شہری حسن بڑھانے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا، ایرانی کمپنیوں کے درمیان ٹیکنالوجی کے تبادلے اور عمارتوں کی صنعت میں عالمی معیارکے حصول کی کوشش کرنا ہے۔قابل ذکر ہے کہ تہران میں دسیوں ایرانی اور غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت سے عمارتوں کی زیبائی، اسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی کی چوتھی بین الاقوامی نمائش، ستّائیس فروری تک جاری رہے گی۔

ٹیگس