Nov ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان: حملوں اور حادثے میں کئ جاں بحق

پاکستان کے مختلف شہروں میں دہشتگردانہ اور حادثاتی واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں

سحرنیوز/پاکستان: خیبرپختون خوا کے شہر بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے سات افراد کو مار دیا۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے ہوید کے علاقے میں رات کے وقت امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ کیا۔پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ادھر پنجاب کے صنعتی شہرفیصل آباد کے علاقے ملک پور میں صبح سویرے کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس سے عمارت گر گئی۔ حادثے میں آخری خبریں آنے تک سولہ افراد جاں بحق اورسات زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے قریب واقع متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں-

 

 

ٹیگس