ایران میں ولایت پنچانوے عظیم فوجی مشقوں کے آخری مرحلے کا کامیاب انعقاد
Feb ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
ولایت پنچانوے عظیم بحری مشقوں کے آخری مرحلے کے دوسرے روز دہلاویہ بحری گائیڈڈ میزائل سسٹم نے پہلی بار اپنی پیش نظر بوٹوں کو نشانہ بنایا اور ان کو تباہ کر دیا۔
ولایت پنچانوے عظیم بحری مشقوں کے آخری مرحلے کے دوسرے روز خصوصی یونٹوں کی جانب سے دفاعی امور سے متعلق کامیابی کے ساتھ اہم اقدامات عمل میں لائے گئے۔بحری مشقوں کے آخری مرحلے کے دوسرے روز دہلاویہ بحری گائیڈڈ میزائل سسٹم نے پہلی بار اپنی پیش نظر بوٹوں کو نشانہ بنایا اوران کو تباہ کر دیا۔دہلاویہ بحری گائیڈڈ میزائل، بحری بوٹوں کو تباہ کرنے والا مقامی ماہرین کا تیار کردہ اہم سسٹم ہے۔ولایت پنچانوے عظیم بحری مشقوں کے آخری مرحلے کے دوسرے روز ایس پی جی نائن سسٹم سے لیس رعد اور راکٹ لانچر سے لیس آذرخش کشتیوں سمیت مختلف قسم کے مقامی اور گائیڈڈ ہتھیاروں کا بھی تجربہ کیا گیا۔