Mar ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران اور افغانستان کے درمیان ثقافتی مراکز کے قیام پر تاکید

افغانستان کے نائب وزیر ثقافت و اطلاعات نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان ثقافتی مراکز کے قیام کے سلسلے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

افغانستان کےنائب وزیر ثقافت و اطلاعات کمال سادات نے کابل میں كہا كہ ايران كے مشہد اور افغانستان كے ہرات شہروں ميں ثقافتی مراکز قائم كيے جائیں گے۔ سادات نے كہا كہ ہم افغان وزارت خارجہ كے ذريعے دوسرے ممالک كے ساتھ ثقافتی تعلقات كے حوالے سے باہمی مفاہمت کے سمجھوتوں پر دستخط كريں گے۔ انھوں نے دونوں ممالک كے درميان ديرينہ ثقافتی تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ثقافتی تعلقات كو مزيد بڑھانے كے لئے ان مراكز كا قیام نہايت ضروری ہے۔ انھوں نے كہا كہ تہران اور كابل كے متعلقہ اداروں كے درمياں جاری مذاكرات كے نتيجے ميں مستقبل قريب میں مشہد اور ہرات ميں ثقافتی مراكز قائم ہوجائیں گے۔

ٹیگس