Mar ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم نے تین بار یہودیوں کو نجات دی

ایرانی قوم نے تاریخ میں تین بار یہودیوں کو نجات دی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے صہیونی وزیراعظم کی ہرزہ سرائیوں کے جواب میں کہا ہے کہ نیتن یاہو توریت کے حوالے سے من گھڑت باتیں کرکے ہرگز ایرانی قوم کی جانب سے یہودیوں کو نجات دینے والی تاریخ کو چھپا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو توریت کو مسخ کرنے پر آتر آئے ہیں مگر وہ ایسے نسل پرستانہ اور جعلی بیانات سے تاریخ کو نہیں جھٹلا سکتے۔

نیتن یاہو نے دعوی کیا تھا کہ ایرانیوں نے ڈھائی ہزار سال تک یہودیوں کو نیست و نابود کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے شکست کھائی، تاہم محمد جواد ظریف نے اس کے جواب میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ نیتن یاہو اپنی من گھڑت باتوں کو جواز دینے کے لئے توریت جیسی مقدس کتاب کو مسخ کرنے پر اتر آئے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تاریخ میں ایرانیوں نے یہودیوں کو تین بارمختلف واقعات میں نجات دی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہامان کی سازش سے یہودیوں کو بچایا گیا اور پھر کوروش کی دور حکمرانی میں ایرانی بادشاہ نے بابل کے ہاتھوں اسیر ہونے والے یہودیوں کو بچایا جبکہ دوسری عالم جنگ میں جب یورپ میں یہودیوں کو قتل کیا جارہا تھا تب ایرانیوں نے ان کو پناہ دی۔

ٹیگس