Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • افغانستان کی بدامنی اور منشیات کے فروغ کا ذمہ دار امریکہ ہے، بروجردی

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے پارلیمانی کمیشن کے سربراہ سید علاالدین بروجردی نے افغانستان میں امریکی اقدامات کو بدامنی اور منشیات کے فروغ کا باعث قرار دیا ہے۔

افغانستان کے لیے یورپی یونین کے سفیر اور خصوصی ایلچی فرانس میشل مل بن سے بات چیت کرتے ہوئے سید علاالدین بروجردی نے افغانستان میں امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کے کردار پر کڑی نکتہ چینی کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف امریکی پالیسیوں میں ٹرانسپیرنسی کے فقدان اور دہشت گرد گروہوں کو بطور ہتھکنڈہ استعمال کرنے کی وجہ سے خطے میں بحران اور بدامنی نے جنم لیا ہے۔
سید علاالدین بروجردی نے مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن شروع ہی سے ایران کی اصولی پالیسی رہی ہے۔
افغانستان کے لیے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی فرانس میشل مل بن نے اس موقع پر کہا کہ یورپی یونین افغانستان کی حکومت اور مختلف گروہوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتی ہے۔

ٹیگس