Apr ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کی سائنسی ترقی

ایران کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو دنیا بھر میں سائنسی ترقی میں تیز رفتار ی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیرمحمد فرہادی نے کہا ہے کہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ایران کی سائنسی ترقی کی رفتار میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح ایران کا شمار تیزرفتاری کے ساتھ سائنس کے شعبے میں ترقی کرنے والے ملکوں میں ہوتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران، سائنس کے شعبے میں ترقی کرنے والے 25 ممالک کے ساتھ مقابلہ کررہا ہے۔ ایران کے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیرنے كہا كہ ايران سائنسی ترقی كی 14 فيصد رفتاركے ساتھ پہلی پوزيشن پر ہے جبکہ روس 10.3 فيصد كے ساتھ دوسری اور چين 9.3 فيصد كے ساتھ تيسری پوزيشن پر ہے۔

ٹیگس