Apr ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • ايران،عراق تعلقات خراب کرنے ميں دہشتگرد ناکام

عراق کے وزيراعظم حيدرالعبادی نے گزشتہ روزعراق ميں تعينات ہونے والے ايران کے نئے سفير ايرج مسجدی کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فريقين نے دوطرفہ تعلقات سميت خطے کی تازہ ترين صورتحال پر تبادلہ خيال کيا.

عراق کے وزيراعظم حيدرالعبادی نے اس ملاقات میں کہا کہ دہشتگرد، اسلامی جمہوريہ ايران اورعراق کے درميان تعلقات کو خراب کرنے کی سازش کررہے تھے مگر ان کی سازشیں ناکام رہیں اور دونوں ممالک  ایک دوسرے کے مزید قريب آگئے ہيں.

عراقی وزير اعظم نے تکفيری دہشتگردوں اور داعش کے خلاف جنگ ميں عراق کی مکمل حمايت کرنے پر اسلامي جمہوريہ ايران کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ تہران، بغداد تعلقات مضبوط ہيں اور دہشتگرد ان تعلقات کو سبوتاژ کرنے ميں ناکام رہے ہيں.

اس موقع پر ايران کے نئے سفير نے کہا کہ عراق کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دينا ان کی ترجيح ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران اس مقصد کے لئے عراق کی حمايت جاری رکھے گا.

ياد رہے کہ ايرج مسجدی نے گزشتہ روزعراق کے صدر فواد معصوم کے ساتھ ملاقات ميں اپنی اسناد تقرری پيش کيں اور صدر اور وزیر اعظم کے علاوہ انہوں نے عراقی اسپيکر کے ساتھ بھی ملاقات کی.

 

ٹیگس