ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے
May ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان شمالی کے علاقوں میں کل رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبہ خراسان شمالی کے مختلف علاقوں بالخصوص بجنورد، مانہ اور سملقان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز بجنورد سے 22 کلومیٹر دور پیش قلعہ کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 11 کلو میٹر تھی.
اب تک کی اطلاعات کے مطابق، اس زلزلے میں دو شہری جاں بحق اور 225 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں گزشتہ رات سے ہی شروع کردی گئیں۔