ایران کی مخالفت، ڈکٹیٹروں کی حمایت
May ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
ایران کے وزیرخارجہ نے امریکی صدرکے بیان پرسخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں دو روز قبل صدارتی انتخاب ہوئے ہیں اور امریکہ جو جمہوریت اور اعتدال پسندی کا دعویدار ہے وہ ایران کے جمہوری نظام پر حملہ کرکے خطے کے ڈکٹیٹروں کی حمایت کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شاید یہ امریکہ کی خارجہ پالیسی ہے یا پھرسعودی عرب سے 4 کھرب 80 ارب ڈالر وصول کرنے کی پالیسی کاحصہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل سعودی عرب میں ایران مخالف بیان دیا تھا۔