Jun ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  • سری لنکا کے سیلاب متاثرین کے لئے ایرانی امداد

کولمبو میں قائم ایرانی سفارتخانے کے تعاون سے اسلامی جمہوریہ ایران نے سری لنکا میں بارش اور سیلاب کے متاثرین کے لئے امدادی کھیپ بھیج دی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ امدادی سامان ماتارا اور گنگا رمئیا مندر کے علاقوں میں موجود متاثرین کے لئے بھیج دی گئی ہے.

اس کے علاوہ فراب کمپنی کے تعاون سے سری لنکا کے محکمہ دفاع کو امدادی سامان پہنچا دیا گیا جسے متاثرین کے درمیان تقسیم کیا جائے گا.

اسلامی جمہوریہ ایران نے سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں سری لنکا کے مختلف علاقوں میں شدید سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اورسری لنکا کی قوم، حکومت بالخصوص متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا.

واضح رہے کہ سری لنکا میں بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 200 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں اور پچاس ہزار سے زائد شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں.

 

ٹیگس