Jun ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • کابل دھماکے کے زخمیوں کے علاج کی پیشکش

اسلامی جمہوریہ ایران نے حکومت افغانستان کو کابل کے حالیہ دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کے علاج و معالجے کی پیشکش کی ہے۔

ایران کے وزیر صحت حسن قاضی زادہ ہاشمی نے اپنے افغان ہم منصب کے نام ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ تہران، کابل کے حالیہ دہشت گردانہ سانحہ میں زخمی ہونے والوں کو مکمل طبی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے متعلقہ اداروں نے انسانی فریضہ سمجھتے ہوئے افغان حکام کو فوری طور پر طبی خدمات پیش کرنے کی تجویز پیش کر دی تھی۔

ایران کے وزیر صحت نے یہ بات زور دے کہی کہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں سے اسلام اور انسانیت کے دشمنوں کے خلاف افغان عوام کا عزم اور اتحاد اور زیادہ مضبوط ہو گا۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کے روز ہونے والے خوفناک ٹرک بم دھماکے میں سو کے قریب افراد ہلاک اور پانچ سو کے  قریب زخمی ہو گئے تھے۔
دہشت گرد گروہ داعش نے دہشت گردی کے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ٹیگس