عرب ملکوں کے درمیان کشیدگی میں امریکہ کا کردار
Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
ایران نے علاقے میں عرب ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کو امریکی مداخلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علا الدین بروجردی نے پیر کے روز سعودی عرب اور قطر کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بارے میں کہا ہے کہ علاقے کے ملکوں کے درمیان تفرقہ امریکی صدر ٹرمپ کے علاقے کے دورے کا پہلا نتیجہ ہے۔انھوں نے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف جنگ، کہ جس میں اب تک بارہ ہزار سے زائد عام شہریوں کا قتل عام امریکی حمایت اور اس کے ہتھیاروں سے ہی کیا گیا اور یہ سلسلہ ابھی بھی جارہی ہے - علا الدین بروجردی نے امریکا کو اسلامی ملکوں کا سب سے بڑا دشمن قراردیا اور کہا کہ امریکہ کی مداخلت سے،علاقے کی کوئی مشکل حل نہیں ہو سکتی۔ اورامریکا ہمیشہ اسلامی ملکوں کے درمیان اختلاف و کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے