Jun ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران، جرمنی اور ہسپانیہ  کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے جرمن اور ہسپانوی ہم منصبوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل رات جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل اور ہسپانوی وزیر خارجہ الفونسو داستیس کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک رابطوں میں تازہ ترین علاقائی  صورتحال بالخصوص عرب ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والے بحران پر تبادلہ خیال کیا.

واضح رہے کہ مشرق وسطی میں سنگین سیاسی بحران پیدا ہونے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے 10 ممالک کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ساتھ گفتگو کی۔

سعودی عرب، امارات اور بحرین نے ایک مشترکہ اقدام میں دعوی کیا کہ قطر دہشتگردی اور انتہاپسندی کی حمایت کرتا ہے اسی لئے ان ممالک نے قطرکے ساتھ اپنے تمام سیاسی تعلقات کا خاتمہ کرکے اپنے زمینی، ہوائی اور سمندری راستوں اور پروازوں کو بند کردیا ہے.

قطر اور خلیج فارس کے دوسرے تین ممالک کے درمیان کشیدگی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ سعودی عرب کے ایک دن بعد شروع ہوئی ۔

 

ٹیگس