Jun ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم  دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہے گی ، صدر مملکت ڈاکٹر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام قتل و تشدد اور انتہا پسندی کا ماضی سے کہیں زیادہ ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں اہل فن و ثقافت کے ایک اجلاس کو خطاب کے دوران اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ تشدد و فائرنگ دہشت گردی کی زبان ہے، کہا کہ دہشت گردی کا مقصد انسانیت اور ایک ایسی قوم کی تہذیب و ثقافت کو ختم کرنا ہے جو اسلامی انقلاب کی کامیابی سے ہی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھی رہی ہے۔صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شروع سے ہی دہشت گردی کے خلاف رہا ہے اور اس نے دنیا کی بڑی اقوام کو دہشت گردی سے چھٹکارہ دلایا ہے اور ایرانی قوم نے آج اپنی استقامت کی قیمت ادا کی۔صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اگر آج اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی کے مزار کے پاس اور ایران کی پارلیمنٹ میں شہدا پیش کئے ہیں تو اس کی بھی وجہ یہ ہے کہ ایران نے کبھی بھی تشدد کی حمایت نہیں کی ہے اور وہ ہمیشہ عوامی حاکمیت کی حمایت کرتا رہا ہے۔

ٹیگس