آسٹریا کے اقتصادی وفد کا دورہ تہران
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے آسٹریا کے اقتصادی وفد کے دورہ تہران کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کے لئے آسٹریا کی دلچسپی کی علامت بتایا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران بھی ویانا کے ساتھ تمام میدانوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتاہے۔
وزیرخارجہ جواد ظریف نے اتوار کو آسٹریا کے وزیرخزانہ سے ملاقات میں کہاکہ دونوں ملکوں کے تعاون کے دائرہ کار میں زیادہ تر تعاون بینکینگ کے شعبے میں انجام پارہا ہے۔
انہوں نے تہران میں دہشت گردانہ حملوں کی آسٹریا کی جانب سے مذمت اور ہمدردی کے اظہار پر آسٹریا کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشت گـردی نے علاقے کے سبھی ملکوں کو خطرے سے دوچار کردیا ہے اور اس کا مقابلہ کرنےکے لئے ہمہ گیر تعاون کی ضرورت ہے۔
آسٹریا کے وزیرخزانہ نے بھی اپنے دورہ تہران کا مقصد ایران کے ساتھ اقتصادی اور مالی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا بتایا اور کہاکہ اقتصادی سرگرمیاں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کا مشترکہ میدان ہیں۔