Jun ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران میں دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ

اسلامی جمہوریہ ایران میں داعش سے منسلک ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار اور اس کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات انٹیلی جنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مختلف صوبوں میں کئے جانے والے آپریشنز کے دوران داعش دہشتگرد تنظیم سے منسلک کئی دہشت گردوں کو گرفتار لیا گیا ہے۔

محكمہ انٹيلی جنس نے اپنے بيان ميں مزيد كہا كہ  جمعتہ الوداع اور عيد الفطر كے موقع پر حساس اداروں كی جانب سے آپريشنز كئے گئے جس كے نتيجے ميں داعش كے دہشت گردوں كو گرفتار كرليا گيا۔

اس بيان ميں مزيد كہا گيا كہ دہشت گردوں كے ٹھكانوں سے بھاری مقدار ميں اسلحہ، بم، خودكش جيكٹس، كميونيكيشن آلات، گولہ بارورد، نائٹ وژن گلاسز، ريموٹ كنٹرول بم، بموں كی تعمير كے ليے وائرليس اور ديگر تكنيكی وسائل قبضے ميں لئے گئے۔

ايراني حساس اداروں اور رضا كارانہ فورس نے بروقت كارروائی كرتے ہوئے اس نيٹ ورک كو پكڑا ہے جو كہ بڑی تباہي كا ارادہ ركھتا تھا۔

ٹیگس