Jun ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان - آئل ٹینکر سانحہ پر ہمدردی کا اظہار

ایران نے پاکستان کے شہر بھاولپور میں آئل ٹینکر کے حادثے میں ہلاکتوں پرگہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے شہر بھاولپور میں آئل ٹینکر کے حادثے پرگہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت، عوام اور جاں بحق ہونےوالوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

واضخ رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپورمیں  احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے اور آگ لگنےکے نتیجے میں 140افراد جاں بحق اور 100 سے زائد افراد جھلس گئے ہیں۔

 

ٹیگس