Jul ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات ایران کی اہم ترجیح

ایران اورعراق نے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے تہران میں عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے صدر سید عمار حکیم کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے داعش کے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی بالخصوص موصل کی آزادی پر عراقی قوم، حکومت، مسلح افواج عوامی رضاکارانہ فورسز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران، عراق میں استحکام و وحدت کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر روحانی نے تہران اور بغداد کے درمیان تعلقات کے فروغ  کو دونوں ممالک کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ہمسایہ ممالک خاص طور سے عراق کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ایران کی اہم ترجیح  رہی ہے.

اس موقع پر صدر مملکت نے موصل کی آزادی پر عراق کی حکومت، فوج  اورعوامی رضاکار فورس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عراقی حکمرانوں کی سنجیدگی اور اس ملک میں تمام فریقین کے درمیان وحدت اور یکجہتی کے سائے میں عراقی قوم کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہے گا.

سید عمار حکیم نے اس ملاقات میں عراقی قوم اور حکومت کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصل کی آزادی سے عراق کی قومی وحدت اور یکجہتی مزید مضبوط ہوئی ہے.

انہوں نے عراق اورایران کے مابین کثیرالجہتی تعلقات کی توسیع پر بھی تاکید کی۔

 

ٹیگس