Jul ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران کی عالمی سروس جلد تین نئے چینل شروع کرے گی

آئی آر آئی بی کی عالمی سروس جلد مزید تین زبانوں میں ٹیلی ویژن چینلوں کا آغاز کرنے والی ہے۔

یہ بات عالمی سروس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پیمان جبلی نے بدھ کے روز تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آئی آر آئی بی کی عالمی سروس عنقریب، ہوسا، فرانسیسی اور روسی زبان میں ٹیلی ویژن نشریات شروع کرنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آذری، کردی اور بلقان ٹی وی چینل بھی جلد دوسری زبانوں میں سب ٹائیٹل کے ساتھ پروگرام نشر کرنا شروع کر دیں گے جبکہ دری زبان میں ٹیلی ویژن چینل شروع کرنے کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر پیمان جبلی کا کہنا تھا کہ ایران کے ریڈیو ٹیلی ویژن کی عالمی سروس، دنیا بھر میں خودساختہ دیوہیکل عالمی چینلوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانو فوبیا اور اسلامی فوبیا کا مقابلہ کرنا، ایرانی اسلامی ثقافت کی ترویج اور اسلامی انقلاب کا پیغام عام کرنا، آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے تمام چینلوں کے نصب العین میں شامل ہے۔

ٹیگس