ایران اور قطر کے روابط کے فروغ پر تاکید
سنئیر ایرانی رکن پارلیمنٹ نے اپنے دورۂ دوحہ کے موقع پرقطری وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی۔
ایران کی مجلس شورای اسلامی (پارلیمنٹ) کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین علاء الدین بروجردی نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ 'عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی' کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران بروجردی اور قطری وزیراعظم نے تہران،دوحہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا.
واضح رہے کہ علاء الدین بروجردی کی قیادت میں اعلی سطحی پارلیمانی وفد ان دنوں قطرکے دورے پر ہیں۔
ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین دورۂ قطر سے پہلے سلطنت عمان کا دورہ کیا. مسقط پہنچنے پر عمان کے نائب اسپیکر اور ایرانی سفیر نے بروجردی اور ایرانی پارلیمانی وفد کا استقبال کیا۔