ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات
ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے دوحہ میں قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے پیر کو دوحہ پہنچنے پر قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات اور دوطرفہ سفارتی تعلقات اور اسے فروغ دینے کی راہوں کا جائزہ لیا- ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ، قطر سے پہلے اتوار کو عمان کے دورے پر تھے اور عمان کی شاہی مجلس شورا کے سربراہ شیخ خالد بن ہلال المعولی سے ملاقات کی تھی - اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی حالات، باہمی مسائل اورایران و عمان کے درمیان تعاون بڑھانے کی راہوں کا جائزہ لیا- ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے اس ملاقات میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کا پیغام کونسل آف عمان کے سربراہ کے حوالے کیا-