ایران کی ترجیحات ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ تہران کی ترجیحات ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوطرفہ احترام کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دینا ہے
وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے پہلے دور کی حکومت کی کابینہ کے آخری اجلاس کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران استنبول میں سعودی وزیرخارجہ کے ذریعے کئے گئے مصافحہ پر سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اجلاسوں میں اس طرح کا واقعہ ایک معمول کی بات ہے - انہوں نے کہا بین الاقوامی اداروں کے اجلاسوں میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور جو لوگ ان اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں ان کا ایک دوسرے سے سامنا ہوتا ہے - وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اگرچہ تہران سعودی حکومت کی بہت سی پالیسیوں کا مخالف ہے لیکن ایران ہمیشہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کرتارہا ہے اور یہ اس کی ترجیحات میں شامل ہے- انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی کسی ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات کو توڑنے کی کوشش نہیں کی -