Aug ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • فلسطین کے بارے میں ایران کا موقف اٹل ہے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں تہران کا موقف اصولی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

صدرحسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران آنے والے حماس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی کاز اور تحریک مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔حماس کے وفد کے ارکان نے اس ملاقات میں فلسطینی کاز اور تحریک مزاحمت کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دو ٹوک اور اصولی موقف کی قدردانی کی۔صدر حسن روحانی نے ہفتے کے روز ایک پر وقار تقریب میں دوسری مدت کے لیے اپنے عہدیدے کا حلف اٹھالیا ہے جس میں دنیا کے سو سے زائد ملکوں کے اعلی سطحی وفود شریک تھے۔

ٹیگس