ایرانی فوجی مراکز کے معائنے کی امریکی آرزو کبھی پوری نہیں ہوگی
Aug ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے فوجی مراکز کا معائنہ کرنےکے تعلق سے امریکا کی تجویز ایک ایسا خواب ہے جو کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں ایران کے فوجی مراکز کا معائنہ کرنے کے تعلق سے امریکی تجویز کو بلاجواز قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی معاملے میں دوبارہ مذاکرات کو ہرگز قبول نہیں کرے گا اور جو بھی ضروری تھا اس پر ایٹمی معاہدے سے قبل ہونے والے مذاکرات میں بات چیت ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اب ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے کو آگے بڑھائےگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے فوجی مراکز کے معائنے کے تعلق سے امریکی حکام کی تجویز ایسی آرزو ہے جو کبھی بھی پوری نہیں ہوگی۔