Aug ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • دنیا امریکی عہد شکنی کو برداشت نہیں کرے گی

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو دنیا اسے ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

قومی ٹیلی ویژن کے نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے اور امریکہ کی جانب سے اس کی خلاف ورزی کو دنیا ہرگز برداشت نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جامع ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے اور یورپی ملکوں نے بھی اس کا بارہا اعتراف کیا ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یورپ جدید پالیسی پر عمل پیرا ہے جو امریکہ کی مفاد پرستانہ پالیسیوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ یورپ نے سب سے پہلے ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے لیے قدم اٹھایا تھا لہذا وہ اس معاہدے کو باقی رکھنے اور اس پر عملدرآمد میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔بہرام قاسمی نے امریکہ کے حالیہ ایران مخالف اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ، تہران پوری ہوشیاری کے ساتھ امریکی اقدامات کا جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران ٹرمپ اتنظامیہ کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گا کہ وہ ایران کے کاندھے پر بندوق رکھ کر، جامع ایٹمی معاہدے کو نشانہ بنائے۔

ٹیگس