Sep ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
  • دہشتگردی پوری دنیا کے لئے باعث رنج و اذیت ہے : ڈاکٹرلاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ دہشتگردی علاقے اور دنیا کے لئے وبال جاں اور پوری دنیا کے لئے باعث رنج و تکلیف ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے شمال مغربی ایران کے شہر ارومیہ میں مریم چرچ میں عسیائی برادری کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ باہمی اتحاد سے دہشتگردوں کو علاقے سے نکال باہر کرنا چاہئےاور شام و عراق میں مسلمانوں کے علاوہ عیسائی بھی علاقے میں دہشتگردی اور بحرانی حالات کے باعث ظلم و ستم کا شکار ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات میں آسمانی کتابوں خاص طور سے عیسائیوں کی آسمانی کتابوں کو خاص اہمیت حاصل ہے کہا کہ قرآن کریم کی سورتوں میں حضرت عیسی اور حضرت مریم علیھما السلام اور ان کے بہت سے معجزات کا ذکر ہے جن سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام اور عیسائیت میں کافی نزدیکی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ممبران پارلیمنٹ ، مذہبی مقامات کو خاص اہمیت دیتے ہیں کہا کہ ایران کے آئین میں اہل کتاب اور عیسائیوں پر خاص توجہ دی گئی ہے جس کی بنیادیں نظریاتی ہیں۔
اس موقع پر ایران کی پارلیمنٹ میں عیسائیوں کے نمائندے یوناتھن بت کلیا نے کہا کہ ایران میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق پر توجہ مثالی اور ناقابل انکار ہے اور انسانی حقوق کے دعویداروں کو اس موضوع پر توجہ دینا چاہئے۔

ٹیگس