امریکی پابندیوں کا ایران کی ترقی و پیشرفت پر کوئی اثر نہیں
وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام ممکن پابندیاں عائد کیں لیکن ان پابندیوں سے امریکا کا کوئی بھی مقصد پورا نہیں ہوا۔
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے گلوبل پبلیشنگ میگزین سے انٹرویو میں کہا کہ جس وقت امریکا نے ایران پر پابندیوں کا آغاز کیا ایران کے پاس دو سو سے بھی کم سینٹری فیوج مشینیں تھیں لیکن جب دو ہزار تیرہ میں امریکا نے مذاکرات شروع کئے تو ایران کے پاس بیس ہزار سے زائد سینیٹری فیوج مشینیں ہوچکی تھیں-
محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پرگروام کے بارے میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان معاہدے کا مقصد معاہدے کے سات فریقوں کے مفادات کے دائرے میں تشویش کو دور کرنا تھا-
ان کا کہنا تھا کہ اب عالمی برادری ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ہوئے معاہدے کی اہمیت کو درک کر چکی ہے اور اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شریک بیشتر ملکوں نے اس معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے-