Oct ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • عراق کے سابق صدر کے انتقال پر ایران کی تعزیت

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام نےعراق کے سابق صدر جلال طالبانی کے انتقال پر تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی،وزیر خارجہ محمد ظریف اور قومی سلامتی کے سیکریٹری علی شمخانی نےعراق کے سابق صدر جلال طالبانی کے انتقال پر تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا ہے۔

 پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم جلال طالبانی نے عراق کے نئے نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا اور اپنے دور صدارت میں ایران کے ساتھ اچھے روابط بر قرار کئے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کے سابق صدر جلال طالبانی کے انتقال پرافسوس کا اظہار  کرتے ہوئے مرحوم جلال طالبانی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ سابق عراقی صدر ایک خیرخواہ اور عظیم شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی عراقی قوم اور حکومت کے درمیان اتحاد اور یکجہتی مضبوط کرنے میں گذاری.

قومی سلامتی کے سیکریٹری علی شمخانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم جلال طالبانی نےعراقی ڈکٹیٹر صدام اور بعث پارٹی کے چنگل سے عراقی سرزمین اورقوم کو آزادی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ سابق عراقی صدر مرحوم جلال طالبانی گزشتہ روز جرمنی کے ایک اسپتال میں 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے.

ٹیگس