امریکہ نے اس غلطی کا ارتکاب کیا تو ایران بھی جوابی اقدامات کرے گا
Oct ۰۹, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام دہشت گرد تنظمیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے ممکنہ امریکی اقدام کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔
تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اگر امریکہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تو وہ ایران کی نظروں میں مزید قابل نفرت بننے کے علاوہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوجائے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر امریکہ نے اس غلطی کا ارتکاب کیا تو ایران بھی جوابی اقدامات کرے گا جن کا مناسب وقت پراعلان کیا جائے گا۔
محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کی ضامن ہے اور اس نے مقدس دفاع کے دوران میں اہم کردار ادا کیا ہے۔